آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 13؍رمضان المبارک 1440ھ19؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعصب آسٹریلوی سینیٹر کومسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے پر انڈا پڑگیا

میلبورن(جنگ نیوز)تعصب پسند آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ کومسلمانوں کےخلاف زہر اگلنے نے پر نوجوان نے سرپر انڈا دے مارا۔آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں ایک تقریب کے دوران آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کیا اور نیوزی لینڈ میں ہونےوالے دہشت گرد حملے کا ذمہ دار نیوزی لینڈ کے مسلم مہاجرین کو ٹھہرایا۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مسلم کمیونٹی کا بڑھنا خوف اور دہشت بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے حملے ہورہے ہیں لہٰذا نیوزی لینڈ کو اپنی ویزا پالیسی تبدیل کرنی چاہئے۔سینیٹر کی گفتگو کے دوران ہی اس کی پشت پر کھڑے ایک نوجوان نے فریزر کے سر پر انڈادے مارا جس پر سینیٹر طیش میں آگئے اور نوجوان کو زور دار تھپڑ رسید کردیا تاہم موقع پر موجود افراد نے نوجوان کو مزید تشدد سے بچالیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں