• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میں بھی چوکیدار‘ مودی نے اپنی انتخابی مہم کا نیا نعرہ دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے، اس مرتبہ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی مہم کا اعلان کرتے ہوئے ’میں بھی چوکیدار‘ کا نیا نعرہ دیا ہے، گزشتہ انتخابات میں مودی نے خود ساختہ طور پر اپنے آپ کو چوکیدار کا لقب دیا تھا اور اسی نعرے کو اپنی انتخابی مہم کا سلوگن بنایا تھا تاہم اس بار مشکلات کا شکار مودی نے بھارت میں قومیت پسندی کے جذبات کو ابھارنے کیلئے میں بھی چوکیدار کا نیا نعرہ دے دیا ہے۔ ٹوئٹر پر نریندر مودی نے لکھا کہ آپ کا چوکیدار پرعزم کھڑا ہے اور قوم کی خدمت کررہا ہے، لیکن میں تنہا نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی کرپشن، گندگی، سماجی برائیوں سے لڑرہا ہے وہ چوکیدار ہے، آج ہر انڈین یہ کررہا رہا ہے کہ میں بھی چوکیدار۔ ٹوئٹر پر مودی نے اپنا ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔ 
تازہ ترین