• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے صوبے کے پہلے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا افتتاح کر دیا۔ جوڈیشل کمپلیکس افتتاح کے موقع پر ججز، وکلا اور دیگر حکام نے شرکت کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ خواجہ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے 2010 میں چائلڈ پروٹیکشن بل پاس کیا تھا اور پھر ہم نے بچوں کے تحفظ کیلئے عدالت قائم کرنےکا فیصلہ کیا اور آج یہ عدالت قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکے بعد جلد مردان یا ایبٹ اباد میں ایک اور چائلڈ پروٹیکشن کورٹ جلد شروع کررہے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی چائلڈ پروٹیکشن عدالتیں قائم کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے 34 ججز کی تعیناتی کیلئے اجازت مانگی ہے انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کےلئے 62 کیسز بھیجوائے ہیں۔چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے قیام کا مقصد بچوں کی بہتری کےلئے اٹھایا گیا ہے عدالت میں زیادتی، تشدد، معاشرے میں نظر انداز بچوں سمیت دیگر کیسز سنے جائیں گے۔
تازہ ترین