• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنیوٹ،شوہر نے بیوی اور 3بچوں کو مار کر خودکشی کرلی

 چنیوٹ/لاہور(صباح نیوز/خصوصی رپورٹر) چنیوٹ میں شوہر نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا بعد میں خودکشی کر لی۔واقعہ چنیوٹ میں تھانہ سٹی کے علاقے رائے چند میں پیش آیا جہاں اعجاز نامی شخص نے 3 بچوں اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق رائے چند کے رہائشی محمد اعجاز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی32سالہ بیوی روبینہ، 5سالہ بیٹے ابوبکر، 4سالہ تحریم اور 3سالہ مرتضین کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب فیملی تھی اور میاں بیوی میں غربت کی وجہ سے اکثر لڑائی رہتی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او انور کھیتران، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئے جبکہ موقع سے گولیاں اور دیگر تمام شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔اہل علاقہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی الصبح 5 فائروں کی آواز سنی گئی تھی۔
تازہ ترین