• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک کو بدنام اور پروپیگنڈہ کرنے کا مقدمہ،عقیل ڈھیڈی پیش نہ ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نجی بینک کو بدنام کرنے اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت میں عقیل کریم ڈھیڈی پیش نہیں ہوئے۔ تاہم ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جو منظور کرلی گئی ۔ جبکہ غنی عثمان اور اسد کھرل پیش ہوئے۔ ملزم سلیمان مرزا پیش نہیں ہوئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی مسز سارہ جونیجو نے سماعت کی۔ پیش نہ ہونے والے ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس کا فیصلہ عدالت آئندہ تاریخ سماعت کو کریگی۔ عدالت نے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی اورنجی بنک نے عقیل کریم ڈھیڈی ودیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مدعا علیہان نے2016کو نجی بنک اور اس سے وابستہ اداروں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔عقیل کریم ڈھیڈی اور نجی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں عرصہ دراز سے مسلسل نجی بنک اور اس سے وابستہ اداروں کو بدنام کرنے اور اس کی ساکھ کو خراب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔نجی بنک اور اس سے وابستہ اداروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جسکے نتیجے میں نجی بنک اور اس کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔ نجی بنک کے تمام ادارے اچھی شہرت اور اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ریکارڈ پر موجود شواہد کے پیش نظر ملزمان پر الزامات ثابت ہوتے ہیں ۔ لہٰذا انہیں مقدمہ چلا کر سزا دی جائے۔
تازہ ترین