آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات13؍رجب المرجب 1440ھ 21؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(جنگ رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہاہے کہ شریف خاندان تمام اخلاقی تقاضے ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہا ہے،خدانخواستہ میاں نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو اس کاسو فیصد ذمہ دار شریف خاندان ہوگا، شہباز شریف ،صاحب ثروت آدمی ہیںحکومت کا انتظار کئے بغیر اپنے اخراجات پر بھائی کیلئے معالج منگوا لیں ہفتہ کو سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کا بے سروپا بیان قابل مذمت ہے، شریف خاندان کے افراد کی گفتگو سے لگتا نہیں ہے کہ وہ نواز شریف کے علاج میں سنجیدہ ہیں،علاج میں سنجیدگی دکھانے کی بجائے سارا زور حکومت کو بلیک میل کرنے پر لگایا جارہا ہے،اگر لندن کی سیر سے افاقہ کا امکان ہے تو عدالت کو قائل کرلیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں