• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے کامران مائیکل کیخلاف احتساب عدالت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کیخلاف انکوائری میں پراسیکیوٹر جنرل نیب نے سندھ ہائی کورٹ میں احتساب عدالت کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت نے کامران مائیکل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ کامران مائیکل پر کے پی ٹی کے 16پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔کامران مائیکل و دیگر ملزمان پر 11 ارب سے زائد قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔تفتیشی افسر نے کامران مائیکل کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔شواہد تک پہنچنے کیلئے کامران مائیکل کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ کامران مائیکل کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔
تازہ ترین