واشنگٹن (نیوز ڈیسک) روزانہ ایک انڈا کھانا ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔طبی جریدے جرنل فار دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق نے صحت کے لیے انڈوں کے فوائد اور نقصانات کی پرانی بحث کو ایک بار پھر تازہ کردیا ہے۔اس تحقیقی کے دوران 30 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد محققین نے دریافت کیا کہ خطرناک حد تک ہائی کولیسٹرول کے شکار افراد اور انڈوں کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈا کھانا امراض قلب کا خطرہ 18 فیصد جبکہ فالج سے موت کا خطرہ 17 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔انڈے کھانے اور امراض قلب کی یہ بحث دہائیوں پرانی ہے ، تاہم طبی ماہرین کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ انڈے میں موجود غذائی کولیسٹرول صحت کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ وہ صحت کے لیے بہترین غذا ہے۔