• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی فراڈکیس‘نورربانی کھر ودیگر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) کھر خاندان اراضی فراڈ کیس ملزمان کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جلد گرفتاریاں کرکےحسب ضابطہ کاروائی کرینگےاورجعلی وبوگس انتقالات کے اخراج اور درستگی کیلئےڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کولیٹرلکھیں گے۔یہ بات سرکل آفیسراینٹی کرپشن مظفرگڑھ وسیم اکبر خان لغاری نےصحافیوں سے گفتگومیں بتائی۔انہوں نےکہاکہ مقدمہ نمبر 12/18 میں سابق ایم این اےغلام ربانی کھر‘انکی اہلیہ سابق ایم پی اےسمیراربّانی کھر‘عطامحمدکنیرا نائب تحصیلدار ‘ چوہدری عبدالستار پٹواری ودیگرکےخلاف جوڈیشل کارروائی کی منظوری ہوگئی ہے‘نامزدملزمان کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔انہوں نےکہاکہ مقدمہ میں بوگس انتقالات کےذریعےجعل سازی سےاراضی منتقلی ثابت ہو چکی ہےاس لئےبوگس انتقالات کےاخراج اوردرستگی کیلئےڈپٹی کمشنرکو خط تحریرکرینگے۔انہوں نےکہاکہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان سرکل آغاعلی عباس کی قیادت میں کرپشن کےخاتمےکی عملی جدو جہدکررہاہے‘ملک نورربانی کھرودیگرملزمان کوقانون کےمطابق گرفتارکرکےعدالت میں پیش کرینگے۔
تازہ ترین