آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12؍رجب المرجب 1440ھ20؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روجھان ،نامعلوم افراد کی خوشحال ایکسپریس پر فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا

ملتان(نمائندہ جنگ)کراچی سے پشاور جانے والی 19اپ خوشحال ایکسپریس پر شاہ والی اور روجھان کے درمیان نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائرنگ کے وقت ڈرائیور نے رفتار تیز کردی‘رپورٹ ریلوے حکام کو ارسال‘ تحقیقات شروع‘سخت سکیورٹی کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں،بتایا گیا ہے کہ ٹرین گزشتہ روز سہ پہر 4بجے جب شاہ والی اور روجھان کے درمیان پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے اچانک فائرنگ کی گئی ،ٹرین ڈرائیور نے ہوشمندی سے کام لیتے ہوئے ٹرین کی رفتار تیز کردی اور روجھان سٹیشن جا کر ٹرین روکی،بتایا گیا ہے کہ انجن کے ساتھ پہلی دو بوگیوں پر فائرنگ ہوئی ،بعد ازاں چیک کرنے پر مذکورہ بوگیوں پرگولیوں کے نشانات بھی پائے گئے،پولیس اور حساس اداروں نے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے،معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایس ریلوے ملتان امیرمحمد داؤد پوتا نےگزشتہ شام واقعہ کی ابتدائی رپورٹ اعلیٰ ریلوے حکام کو ارسال کردی، آئی جی ریلوے پولیس نے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کے ایس پیز کو ٹرینوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،دریں اثناء رابطہ کرنے پر ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداؤد پوتا نے خوشحال ایکسپریس پر فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں