چین کے ایک ریسٹورنٹ میں سیکنڈوں میں کھانے کی میز سجانے والے عملے کی دھوم ۔
جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں چین کی تیار کردہ مشینوں اور اشیاء کی تو دنیا بھر میں دھوم ہے ہی لیکن خود چینی شہری بھی مشینوں کی رفتار سے کام کرتے ہیں۔
یقین نہ آئے تو چین کے ایک ریسٹورنٹ میں ٹیبلز سیٹ کرنے والے عملے کو ہی دیکھ لیجئے جو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔
چینی ریسٹورنٹ میں انتہائی پھرتی کے ساتھ اپنا کام سرانجام دینے والے اسٹاف کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔