آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات13؍رجب المرجب 1440ھ 21؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری ہونے والے نغمے کا تیسرا پرومو ٹوئٹر پر جاری کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


انہوں نے لکھا کہ، روشنیوں کے شہر، ‎عروس البلاد، پاکستان زندہ باد۔

یوم پاکستان کے تیسرے پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کیرون پولارڈ، کرس جورڈن، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھےجاسکتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں