آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12؍رجب المرجب 1440ھ20؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے فائنل کی اختتامی تقریب آج شام چھ بجے شروع ہو گی۔

تقریب میں معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ  فواد خان، آئمہ بیگ، ذوہیب حسن اوردیگر رنگ جمائیں گےاور جنون بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

فائنل کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیاجائے گا۔

”پاکستان سپر لیگ سیزن4“ کا فائنل میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی جبکہ یہ دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ فائنل میں مدمقابل ہوگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں