• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کا جنون عروج پر پہنچ گیا،کرکٹ کے ستارے،شائقین،ماہرین،ناظرین، حاضرین سب کے سب پر جوش ہیں۔

میدان سجے گا،کھیل ہوگا،شور مچے کا اور سارا عالم سنے گا اور دیکھے گا،کراچی میں ہونے والے میچ کا انتظار ہر جگہ پر کیا جا رہا ہے، کہیں اسکرینیں لگ گئیں،کہیں محفلیں جم گئیں۔

پی ایس ایل فور کا فائنل آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا،ٹرافی کوئی بھی لے جائے جیت عوام کے،کرکٹ کے، کھیل سے محبت کے نام رہے گی۔


متحدہ عرب امارات سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا اختتام کراچی میں ہوگا،سانسیں رُک گئیں، دھڑکنیں تھم گئیں۔

چوکوں،چھکوں کے طوفان اور بولرز کی اونچی اڑان میں ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کےلئے آخری معرکہ آج ہوگا۔

دیکھنا یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2017ء کے فائنل کی ہار کا بدلہ چکانے میں کامیاب ہوگی؟یا ایک بار پھر پشاور زلمی فتحیاب ٹھہرے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس شین واٹسن،احمد شہزاد، ریلی روسو، عمر اکمل، سرفراز احمد اور سہیل تنویر جیسے بڑے ہتھیار ہیں تو پشاور کی طرف سے کامران اکمل، امام الحق،پولارڈ،ڈیرن سیمی، حسن علی اور وہاب ریاض بھی میلہ لوٹنے کےلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین