• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل:نمایاں کارکردگی دکھانے والے کرکٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں اسلام آباد کے آصف علی 26 چھکوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن رنز 423 رنز، پشاور زلمی کے حسن علی 25 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

پی ایس ایل 4 میں سب چھکوں کے ساتھ 17 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بھی آصف علی کے نام رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شین واٹسن پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے ٹاپ اسکور ہیں،انہوں نے 423 رنز بنائے ہیں۔

پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ بیٹنگ بھی کافی برق رفتار رہی ہے، انہوں نے اب تک ایونٹ میں 182 اعشاریہ 23 کے اسٹرئیک ریٹ سے رنز اگلے ہیں۔

پی ایس ایل فور میں کراچی کے انگرام نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تو اسلام آباد کے کیمرون ڈیلپورٹ نے 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی۔

پشاور زلمی کے حسن علی 25 وکٹ کے ساتھ بولرز کی فہرست میں سب سے آگے ہیں جبکہ فہیم اشرف نے ایک اننگز میں 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے پی ایس ایل4 میں ہیٹ ٹرک کی تو لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ایک اننگز میں 62 دینے کے باعث مہنگے ترین بولر قرار پائے۔

پی ایس ایل میں نوجوان بولرز عمر اور حسنین بھی توجہ کا مرکز رہے ، عمر بطور اسپنر سب سے آگے رہے،انہوں نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور 15 کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

حسنین کی رفتار سے سب ہی بیٹسمین پریشان رہے،150 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی تیز گیند کرائی اور قومی ٹیم میں جگہ بھی بنالی۔

تازہ ترین