• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلین سینیٹر کوہٹانے کیلئے دستخطی مہم شروع


اسلام کے خلاف منافرت پھیلانے والے آسٹریلین سینیٹر کوہٹانے کیلئےنیوزی لینڈ میں دستخطی مہم شروع کردی گئی۔

انڈہ سرپرپھوڑنےوالےآسٹریلوی کمسن پرسینیٹرکےتشددکرنے سے نیوزی لینڈکےعوام مشتعل نظر آرہے ہیں،نسل پرست سینیٹرکےسرپر انڈا پھوڑنےوالاکمسن راتوں رات ہیروبن گیا۔

نیوزی لینڈ کے عوام نے آسٹریلوی سینیٹرکےسرپر انڈا پھوڑنے والے لڑکےکا وکیل کرنے اور مزید انڈے خریدنے کے لیے فنڈریزنگ میں 17 ہزار ڈالر جمع کرلیے۔

اسلاموفوبیاکامظاہرہ کرنیوالےسینیٹرکوپارلیمنٹ سے نکالنے کے لیے مہم پر5 لاکھ افرادکےدستخط کیے گئے۔

17برس کے بچے نے اسلاموفوبیا کا مظاہرہ کرنیوالے سینیٹر کے سر پر میڈیا سے بات  چیت  کے دوران انڈا پھوڑا تھا۔

نسل پرستی کامظاہرہ کرنیوالےسینیٹرنےکمسن لڑکے کےمنہ پر مکاماراتھا، جس کے بعد سینیٹرکےسرپرانڈا پھوڑنےوالےکمسن کو کئی افرادنے پکڑ کر تشددکانشانہ بنایاتھا۔

انڈہ پھوڑنے والے کمسن لڑکے ول کولونی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں  کو انڈےمارنےہیں تو30بدمعاشوں سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

کمسن لڑکےکوحراست میں رکھنے کے بعدبغیرالزام چھوڑ دیا گیا، تحقیقات جاری رہیں گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین