• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل اختتامی تقریب، مختصر، سادہ اور پر وقار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل سے پہلے شاندار اختتامی تقریب کے آغاز میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کے باعث پی ایس ایل کی اختتامی تقریب سادہ اور مختصر کردی گئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائنل دیکھنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے۔

پی ایس ایل فور کے فائنل کی اختتامی تقریب سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کیا۔

تقریب میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق،فواد خان،آئمہ بیگ اور جنون گروپ نے پرفارم کیا۔

اس موقع پر آئمہ بیگ نے معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو’تیری میری دوستی‘ گا کر خراج عقیدت پیش کیا، فواد خان نے پی ایس ایل فور کا ترانہ گایا۔

اسپین کے ساٹار فٹبالر کارلوس پیول بھی پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب میں پہنچ گئے،شائقین نے ان کی بھرپور پذیرائی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ برس صرف پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوا،اس بار 7 میچ کھیلے گئے، اگلے برس پورا ایونٹ پاکستان میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد کراچی والوں کی کامیابی ہے، جلد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا آغاز بھی کراچی سے ہوگا۔

تازہ ترین