• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے، موزمبیق میں سمندری طوفان، ہلاکتیں 100 سے متجاوز

سمندری طوفان ایدائی سے زمبابوے اور موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی

افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایدائی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان اور سیلاب سے زمبابوے میں 65 اور موزمبیق میں 48 افراد ہلاک ہوئے،جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں سیلابی ریلے میں کئی مکانات اور پل بہہ گئے، سمندری طوفان ایدائی جمعے اور ہفتے کو زمبابوے اور موزمبیق سے ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین