• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پنجاب، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کی فاتح ٹیم کو مبارکباد

پی ایس ایل فور کا فائنل جیتنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سندھ،پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے علیحدہ علیحدہ مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی یہ جیت بلوچستان کے بھائیوں کی فتح ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ امن اور ہم سب کی فتح ہے ۔

کوئٹہ کے فائنل میں پہنچنے کی وجہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی کراچی تشریف لائے اور اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھا، کوئٹہ کی جیت پر ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کا کامیاب انعقاد پوری قوم کی کامیابی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سُپرلیگ کا فائنل جیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کومبارک باد دی ، انہوں نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، عثمان بزدار نے پاکستان سپرلیگ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین