آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر شین واٹسن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی جیت ثابت کرتی ہے کہ سرفراز احمد بہترین کپتان ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ماحول بہترین ہے، میرا بہت اچھا خیال رکھا گیا، پاکستان میں جو وقت گزرا وہ یادگار رہا اور کراچی میں شائقین نے زبردست سپورٹ کیا۔
شین واٹسن کا کہنا تھا کہ خوش ہوں کہ کوئٹہ کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا، میرے ٹیم میٹس مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمد حسنین مخصوص ٹیلنٹ کے حامل ہیں اور وہ پریشر میں بہترین کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہیں۔