• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی آر درج نہ کرنے والے اہلکاروں کو گھر بھیج دیں گے،آئی جی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ تھانہ جات سے اپنے مسائل / مشکلات کے ازالے کیلئے رجوع کرنیوالے شہریوں کو کیسز/ایف آئی آرز کے اندراج میں پس وپیش، تاخیری حربوں سے کام لینے والے یا واضح انکار کرنیوالے پولیس افسران و دیگر اسٹاف کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے انکا اپنے گھر جانا یقینی ہوجائیگا،وہ سی پی او میں اعلیٰ سطح کے ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس کی صدارت کررہے تھے،اجلاس میں سابقہ آئی جی طارق کھوسہ کے علاوہ تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز سمیت سی پی او کے تمام افسران بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ نیامیکنزم ناصرف سی پی او سے منسلک ہوگا بلکہ جلد ہی اس سسٹم کو جوڈیشری سے آن لائن کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ قائم کردہ عوامی شکایات ازالہ سیلز سی پی او سے سینٹرلائزڈہونگےاورانہیںکمپیوٹرزبھی فراہم کر دیئے گئے ہیں،سابقہ آئی جی طارق کھوسہ نے کہا کہ معمولی نوعیت کےتنازعات، گھریلو جھگڑے وغیرہ جیسے قابل ضمانت کیسزمیں لوگوں کو حراست میں رکھنے کے بجائے پولیس رولز کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا جائے جسکا مقصد عدالتوں پر کیسز کے حوالے سے ممکنہ دباؤ میں خاطرخواہ کمی لانا ہے۔
تازہ ترین