• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف ٹی سی بلڈنگ میں آگ،دفاتر کا سامان اور دستاویزات جل گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پر واقع ایف ٹی سی بلڈنگ کے چھٹے فلور پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لگنے والی آگ پر فائر بر یگیڈ کے عملے نے 5گھنٹے کی جدوجہد پر قابو پالیا ، تا ہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا ، جبکہ متاثرہ فلور پر موجود کچھ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیاتھا،آگ بجھانے کے عمل میں 10 فائر ٹینڈر اور2 اسنارکل نے حصہ لیا،آتشزدگی کے نتیجے میں چھٹے فلور کے تمام دفاتر اور اس موجود دستاویزات و سامان جل کر خاکستر ہوگیاترجمان نے مزید بتایاکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصانات کامعلوم نہیں ہوسکا۔آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی وجہ سے واٹر ٹینکر بھی طلب کیے گئے ،  آگ پر قابوپانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔
تازہ ترین