• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت کو آنکھوں سے دیکھا،جسم ٹھنڈا پڑ گیا تھا، تمیم اقبال

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیشی اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کہتے ہیں ہم نےموت اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے، اس وقت جسم ٹھنڈا پڑگیا تھا۔ ہم مسجد سے صرف 20گز دور تھے، اچانک گڑبڑ کا احساس ہوا،ہم نے سڑک پر کسی کو گرے ہوئے دیکھا، کچھ فاصلے پر ایک اور خون میں لت پت شخص زمین پر گرنے ہی والا تھا۔ ہماری بس رک چکی تھی، ایسی میں زاروقطار روتی ایک خاتون نے کہا وہاں مت جانا، مسجد میں فائرنگ ہورہی ہے۔ وہ نیوزی لینڈ سے وطن لوٹنے پر اپنے تجربات بیان کررہے تھے۔
تازہ ترین