• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں سیلابی ریلےکی تباہی سے 50 ہلاک

جکارتہ (جنگ نیوز )انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 50افراد ہلاک ہو گئے ۔ اتوار کے دن امدادی کارکنوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام جاری ہے۔ ہفتے کی رات شدید بارشوں کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت جایاپورہ کے قریبی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں۔ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 59 افراد زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

تازہ ترین