• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آئی پی ایل نہیں کھیل رہا، پاکستان میں کھیلنا پسند ہے‘

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں پروفیشنل کرکٹر ہوں، پوری دنیا میں کرکٹ کھیلتا ہوں، پچھلے 2 سال سے آئی پی ایل نہیں کھیل رہا، مجھے پاکستان میں کھیلنا پسند ہے۔

سیمی کا کہنا تھا کہ کوچ محمد اکرم کے مطابق ہم جیت کے لیے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتے، اس ٹورنامنٹ میں مختلف پلیئرز ہماری ٹیم سے مین آف دی میچ حاصل کر چکے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد آج کی جیت کے حق دار تھے، سرفراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، سرفراز نے اچھی کپتانی کی۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ تین چار سال سے پاکستان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، پاکستان کے شاندار کراؤڈ کے سامنے 8 میچ کھیلے، چاہتا ہوں مستقبل میں دیگر ٹیمیں یہاں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں وہاب ریاض اور حسن علی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے مزید کہا کہ گراؤنڈ مینز کو داد دیتا ہوں انہوں نے ٹی 20 کرکٹ کے لیے بہترین پچیں تیار کیں۔

تازہ ترین