• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی

سرگودھا (نامہ نگار) پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی ۔ 1965کی جنگ میں آدھے منٹ سے بھی کم وقت میں 5 بھارتی طیارے مار گرانے پر عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالے پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج جوش و جذبہ کیساتھ منائی جائیگی۔ ایم ایم عالم نے 1965کی جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر بھارت کے 5 ہنٹر طیاروں کو مار گرایا تھا جوکہ ایک عالمی ریکارڈ ہے اس کارنامے کو دنیا بھر میں فضائی جنگ کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ ایم ایم عالم نے مجموعی طور پر دشمن کے 9 طیارے گرائے تھے ان جیسے ہیرو ہی ہمارا فخر ہیں ۔
تازہ ترین