• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور یورپی ممالک نے روس پر نئی پابندیاںلگادیں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ ، یورپی ممالک اور کینیڈا نے یوکرین میں مسلسل جارحیت کے الزام میں ایک درجن سے زائد روسی افراد اور تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ اقدام ان انفرادی لوگوں اور کمپنیوں کے خلاف تھا جو یوکرین کے بحری جنگی جہاز پر حملے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے مشرقی حصے میں غیر قانونی علیحدگی پسندوں کی حکومتی انتخابات کرانے میں مدد کی جارہی ہے۔امریکا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے روسی محکمہ دفاع کے 6 حکام، دیگر اعلی عہدوں پر فائز 6 افسران، 2 روسی توانائی اور کریما میں تعمیراتی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی۔خیال رہے کہ روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور ماسکو کے خلاف یوکرین کے جاری تنازع میں یہ اقدام اب تک کی سب سے بڑی محاذ آرائی ہے۔
تازہ ترین