• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو کہا کر دکھایا، کراچی والو! چھاگئے، وزیر اعلیٰ سندھ، پر جوش تقریر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے دو سال پہلے وعدہ کیا تھا کہ ہم پی ایس ایل کراچی لائیں گے اور ہم نے یہ کر دکھایا‘ کراچی والو!تم چھاگئے ہو‘ پی ایس ایل کی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز بھی نیشنل اسٹیڈیم سے ہی ہوگا۔وہ اتوار کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی والے جیت گئے‘جو بھی ٹیم جیتے‘جیت کرکٹ اور پاکستان کی ہوگی‘پی ایس ایل کراچی میں منعقد کروانے پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین