• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم متعارف کرادیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم متعارف کرادیا گیا ہے جس کی مالیت درہم 4.75 ملین یعنی پاکستانی روپوں میں 18کروڑ سے بھی زائد ہے، متوقع طور پر یہ پرفیوم جلد پر 12گھنٹوں سے زائد تک اپنی خوشبو برقرار رکھے گا۔ ’دی اسپرٹ آٖف دبئی بائی نبیل‘ کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’شمخ‘ (Shumukh) نامی پرفیوم کا مطلب ’سب سے زیادہ قابل تعریف‘ کے ہیں۔ اس پرفیوم کی بوتل 3571 چھوٹے ہیروں،18قیراط سونے اور چاندی سے سجی ہے جسے 3سال کے عرصے میں متعدد خوشبوؤں کو ملا کر تیار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین