• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل میڈیا نوجوانوں میں ڈپریشن کا باعث ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا نوجوانوں میں ڈپریشن کا باعث ہے۔ تحقیق کے مطابق امریکا میں پچھلے دس سالوں سے دماغی بیماریوں کا شکار ہونے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کو جزوی طور پر ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے۔ امریکی یونیورسٹی کے نفسیات کے پروفیسر جین ٹوینج کا کہنا ہے کہ سال 2000 کے وسط کے مقابلے میں سال 2010 کے آخر میں زیادہ تعداد میں نوجوانوں کو شدید نفسیاتی دباؤ، بڑی ڈپریشن یا خودکشی کے خیالات کا سامنا کرنا پڑا اور زیادہ نوجوانوں نے خودکشی کی کوشش کی۔ 
تازہ ترین