• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے کنکشن بحال کرنے کیلئے بلوں میں اقساط کی رعایت دینے کافیصلہ

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو نے نادہندگان کو بجلی کے کنکشن بحال کرنے کے لئے بجلی کے بلوں میں اقساط کی رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایسے صارفین جن کے کنکشن بقایا جات ادا نہ کرنے کی وجہ سے کاٹ دئیے گئے وہ ایکسین اور ایس ڈی او دفاتر سے اقساط کی سہولت سے فائدہ اٹھا کر کنکشن بحال کروا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروس مجاہد سعید رانا نے کہا ہے کہ فیلڈ سٹاف کو اس سلسلہ میں ہدایات جا ری کر دی ہیںتاہم عام صارفین کو بلوں کی اقساط بدستور بند رہیں گی ۔
تازہ ترین