• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیزآرگنائزیشن کا یوم پاکستان پر ہفت روزہ تقریبات کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)ینگ پاکستانیز آرگنائیزیشن ملتان کی جانب سے 23مارچ یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے ہفت روزہ تقریبات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،صدر ینگ پاکستانیز آرگنائیزیشن نعیم اقبال نعیم کے مطابق سکولز، کالجز، یونیورسٹی اور مدارس کے طلبا و طالبات کے درمیان تقاریر ، ملی نغموں اور ٹیبلوز مقابلوں ہونگے، علاوہ ازیں سیمینار ، کانفرنس اور یوم پاکستان واک و کیک کٹنگ تقریبات ہوگی، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سمیجہ آباد نمبر ایک میں طالبات کے درمیان تقریر و ملی نغموں کے مقابلےکی تقریب آج ہو گی،کل ساڑھے صبح 10بجے گورنمنٹ کالج سول لائنز میں طلباء و طالبات میں تقریری و ملی نغموں کے مقابلے ہوں گے، 20 مارچ صبح ساڑھے10بجے اسپائر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس میں پرائیویٹ کالجز کے طلبا و طالبات کے درمیان تقریری و ملی نغموں کے مقابلے ہو نگے،21 مارچ کو زکریا یونیورسٹی شعبہ آف سوشیالوجی میں مقابلہ تقریر ،سیمینار ہوگاجبکہ22 مارچ کو سہ پہر 3بجے ای لائبریری میں سیمینار اور واک ہوگی،23 مارچ کو الہدیٰ پبلک سکول پرانا شجاع آباد روڈ ملتان پر تقریری و ملی نغموں کے مقابلہ ہوں گے جبکہ 24مارچ کو اختتامی تقریب البدر کیڈٹ سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ہوگی۔
تازہ ترین