• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک کی روانی متاثرکرنے پر مزید 12ریڑھی مالکان کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی متاثرکرنے والے ریڑھی مالکان کے خلاف آپریشن جاری ہے اور مزید 12کے خلاف مقدمات درج کرا کے ریڑ ھیاں قبضے میں لے لیں ،ٹریفک پولیس نے تھانہ کینٹ ،گلگشت اور تھانہ چہلیک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ریڑھیاں سڑک کے درمیان کھڑی کر کے فروٹ فروخت کرنے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے کے الزام میں 12 ریڑھی مالکان شاہد، عثمان، جنید،یا سین، فرحان، شاہد، انور، ارشد، علی حسن،وحید،اعجاز اور خیر محمد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے ہیں ۔
تازہ ترین