• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،متعددملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران متعددملزمان کو گرفتار کر کے شراب،منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ،تھانہ پاک گیٹ پولیس نے ملزم بلال سے 15 لٹر شراب ،تھانہ جلیل آباد پولیس نے ملزمان ماجد وغیرہ 9 افراد کو سنوکر کلب میں جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا ،تھانہ چہلیک پولیس نے ملزم امیر حمزہ سے ایک بوتل شراب ،ظفر سے 20 پتنگیں اور مستنصر سے2 بوتلیں شراب برآمد کر لی ،تھانہ کینٹ پولیس نے ملزمان بابر اور عدنان سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم عرفان سے 60 لٹر شراب، تھانہ مظفر آباد پولیس نے ملزم ندیم سے 10 لٹر شراب اور عباس سے 5 لٹر شراب برامد کر لی، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے چاہ امب والا کے علاقے میں شادی کی تقریب میں سپیکر چلا نے پر مختیار کو گرفتار کر لیا اور ساؤنڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا، موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹیں لگانے پر تھانہ چہلیک پولیس نے یحیٰ، تھانہ بی زیڈ پولیس نے اکمل، تھانہ نیو ملتان پولیس نے شاہد اور عمیر کو گرفتار کر لیا، تھانہ نیو ملتان پولیس نے ٹھیکہ اور رینٹ پر گاڑیاں حاصل کرکے انہیں خوردبرد کرنے پر6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے، وی بلاک نیو ملتان کے رہائشی سعید احمد نے تھانہ نیو ملتان میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہےکہ محمد خان اور عارف نے اس سے2 گاڑیاں ٹھیکہ پر حاصل کیں جنکا کچھ دن بعد ٹھیکہ دینا بند کردیا اور گاڑیاں واپس کرنے سے انکاری ہوگئے اسی طرح باقر پور ملتان کے رہائشی فیاض نے تھانے کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مشتاق نصرت اور نواز نے اس سے کار رینٹ پر حاصل کی اورواپس نہ کیا ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے، بوگس چیک دینے کے الزام میں3 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، تھانہ نیو ملتان پولیس نے ریاض کی درخواست پر ملزم جاوید ،تھانہ گلگشت پولیس نے انتظار کی درخواست پر آصف اورتھانہ بی زیڈ پولیس نے عارف کی درخواست پر عامر کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین