• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین سے دوری کی وجہ سے مشکلات و مصائب کا شکار ہو رہے ہیں:مزمل حسین بخاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) مذہبی رہنمامزمل حسین شاہ بخاری سعیدی نے کہا ہے کہ دین سے دور ی کی وجہ سے آج ہم مشکلات و مصائب کا شکار ہو رہے ہیں بزرگ سیاسی رہنما مخدومراجن بخش گیلانی نے کہا کہ وطن عزیز کو مدینہ کی طرز پر استوار کرنے لئے موجودہ حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 14فیض کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبد العزیز کھوکھر کے بیٹے ،ملک اشفاق کھوکھر کے بھتیجے طارق عزیز مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا،مخدوم راجن بخش گیلانی نے دعا کرائی جبکہ قل خوانی میں باقر حسین گیلانی، یوسی چیئرمین زوست خان، میاں طارق عبد اللہ ،چوہدری فیاض مڑل، مخدوم زین گیلانی، کامران، ملک زاہد حسین کھوکھر، خرم خاکوانی، ملک فدا حسن میتلا، ڈاکٹر امین، حاجی ربنواز مہے، حاجی مظہر ارائیں ،اصغر خان بلوچ، اللہ دتہ آسی، حاجی الطاف ارائیں، میاں لیاقت، ملک شہباز خان سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی ۔
تازہ ترین