• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشائخ کرام اسلام کی سربلندی کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں ، پیر سجاد بادشاہ

پشاور( نمائندہ خصوصی) خواجہ معین الدین چشتی خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس کے سلسلے میں دربار عالیہ پیر سید مستان شاہ سرکار حق بابا جی تمبر پورہ پشاور میں ممتاز روحانی پیشوا و سجادہ نشین حق بابا دربار عالیہ علامہ سید سجاد شاہ بادشاہ خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ممتاز روحانی پشوا پیر علامہ سید سجاد بادشاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشائخ کرام و علمائے کرام اسلامی تعلیمات پھیلانے کے سلسلےمیں اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ مشائخ عظام کے کروڑوں مرید و عقیدہ مند ملک کے کونے کونے و چھپے چھپے میں مسلمانوں کو متحد کرنےاور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلےمیں بھرپور کردار ادا کرررہےہیں۔
تازہ ترین