• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو جمہوری ،آئینی جدوجہد سے نہیں روکا جاسکتا، محمد ہمایوں خان

پشاور(وقائع نگار)پیپلز پارٹی خیبر پختونخواکے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ دورہ باجوڑ کے موقع پرعمران نیازی کے روایتی کنٹینر والی تقریر کو اب لوگ سمجھ چکے ہیں وزیر اعظم لوگ آپکی کاغذی تبدیلی دیکھ چکے ہیں ادارے پی ٹی آئی کی چھ سالہ حکومت میں تباہہوچکے ہیں عمران نیازی قبائلی عوام کو کھوکھلے تقریروں سے دھوکا نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی کو جمہوری ،آئینی جدوجہد سے نہیں روکا جاسکتا موجودہ حکمرانوں نے پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جھوٹے مقدمات میں حکمرانوں کو ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ہمایون خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 18ویں ترمیم کا دفاع کرنے کی پاداش میں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ہم واضح دینا چاہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم کا ہر صورت دفاع کریں گے کٹھ پتلی وزیراعظم اور انکے حواری پیپلز پارٹی اوراپوزیشن کے رہنماوں کے خلاف انتقام کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
تازہ ترین