• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کی پاکستان زندہ باد ویک منانے کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی نے پاکستان زندہ باد ویک کو شان شایان منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔ چیئرمین آصف محمود کے مطابق تقر بیات کا آغاز آج پیر سے شروع ہو جائیگا۔ ان تقریبات میں شہر میں مختلف جگہوں خصوصاً میٹرو پلرز پر یوم پاکستان ،شجرکاری کے حوالے سے بینرز سٹیمرز آویزاں کئے جائینگے‘ مری روڈ پر مختلف مقامات پر گرین پوائنٹس قائم کئے جا ئینگے جہاں سے لوگوں کومفت پودے فراہم جائینگے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جن کے مہمانان خصوصی کمشنر راولپنڈی جودت ایاز‘ ڈپٹی کمشنر (ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی) محمد علی رندھاوا اور وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی ڈاکٹر ثمینہ امین ہونگی۔ سیلفی ود پلانٹس کے تحت بھی پودے لگائے جائینگے۔تمام مہمانان خصوصی پہلے صبح۱۲ بجے فاطمہ جناح یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگائیں گے جس کے بعد راشد منہاس روڈ پر شجرکاری مہم کی اگاہی کے سلسلے میں واک کا اہتمام ہوگا اور پھر پبلک پارک (نواز شریف پارک) مری روڈ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی۔ جہاں تمام مہمانان خصوصی اپنے اپنے نام کے پودے لگائیں گے۔سیلفی ود پلانٹس تھیم کے تحت نواز شریف پارک میں طلبا و طالبات بھی تقریبا ایک سو پودے لگائیں گے ۔
تازہ ترین