• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کی پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ہیڈز میں 5تا 45فیصد کم ریکوریاں

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن کی رواں مالی سال فروری تک پراپرٹی ٹیکس، موٹر برانچ میں ٹوکن ٹیکس، ٹرانسفر فیس کی وصولیاں گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں کم رہیں۔ ان ریکوریوں کو دیکھ کر ہدف کا حصول بھی مشکل نظر آتا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کا پراپرٹی ٹیکس ہدف ایک ارب 79کروڑ 51لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا مگر اسکے مقابلے میں فروری کے آخر تک ایک ارب 8کروڑ ساڑھے 41لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، جو گزشتہ کے مقابلہ میں ضلع راولپنڈی نے پانچ فیصد کم، جہلم نے 3فیصد، چکوال 4فیصد اور اٹک نے 2فیصد کم ریکوریاں کیں۔ ٹوکن ٹیکس وصولیاں 45فیصد کم رہیں جو 3کروڑ بنتا ہے۔ رجسٹریشن فیس میں 6فیصد‘ ٹرانسفر فیس میں 9فیصد کم وصولیاں ہو سکیں۔ کم وصولیاں ہوئیں جو ایک کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے، ٹرانسفر فیس کی مد میں 9فیصد کم وصولیاں ہو سکیں ، ایکسائز ذرائع کے مطابق آنے والے مہینوں میں مجموعی ہدف پورا ہوتا نظر نہیں آتا ، پراپرٹی ٹیکس کی کم ریکوری کی وجہ تاخیر سے نوٹیفیکیشن کا اجراء جبکہ موٹر برانچ میں کم ریکوری کی وجہ نان فائلر پر گاڑیوں کی خریداری اور اپنے نام رجسٹریشن پر پابندی بتائی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس کے ہدف کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں اور توقع ہے کہ ہدف کو حاصل کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین