• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی سہولت کیلئے بڑی مالیت کے پوسٹل آرڈرز جاری کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے)پاکستان پوسٹ نے عوام کی سہولت کیلئے بڑی مالیت کے پوسٹل آرڈرز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پوسٹ فی الوقت محکمانہ قواعد کے تحت 50 روپے مالیت تک کے پوسٹل آرڈرز جاری کرسکتا ہے لیکن موجودہ حکومت کے دور میں بڑی تعداد میں آسامیاں مشتہر ہونے اور اس کے ساتھ سوروپے یا اس سے بڑی مالیت پوسٹل آرڈرز کی ڈیمانڈ اچانک بڑھ جانے سے بعض ڈاکخانوں میں قلت کی شکایات سامنے آنے پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے فوری نوٹس لے لیااور پوسٹل آرڈرزکی قلت کو دور کرنے کے ساتھ 500اور400,200,100 مالیت کے پوسٹل آرڈرزبھی جاری کرنے کی منظوری دے دی۔اس سلسلے میں محکمانہ قواعدمیں تبدیلی اور نئی مالیت کے پوسٹل آرڈرز پر محکمانہ کمیشن طے کرنے کیلئے پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس جلد ہوگا۔جس کے بعد عوام کا یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔
تازہ ترین