• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرپورٹ روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ائیرپورٹ روڈ درویش آباد کراس پر تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیوں کے تصادم ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق پشین کا رہائشی علی محمد اتوار کی شام کو گاڑی میں پشین سے کوئٹہ آ رہا تھا وہ جسے ہی ائیر پورٹ کے علاقے درویش آباد کراس پر پہنچا تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسری گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
تازہ ترین