• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں انتہا پسند کا نوجوان پر چاقو سے حملہ

برطانیہ میں پولیس نے نسل پرست انتہا پسند کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر بھی دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ساؤتھ ایسٹ کاونٹر ٹیررازم پولیس کے مطابق اسٹین ویل میں چاقو اور بیس بال بیٹ سے مسلح 50 سالہ شخص نے ایک 19 سالہ نوجوان پر نسل پرستانہ جملے کسے اور حملہ کیا۔ یہ انتہائی دائیں بازو سے متاثر شخص کی جانب سے دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ادھر مانچسٹر میں بھی پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر 2 افراد گرفتار کرلیا گیا۔

مانچسٹر پولیس کے مطابق نیوزی لینڈ کے واقعے کے بعد مختلف کمیونٹیز میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین