• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کیپٹن مارول‘ نے 2 ہفتوں میں 73 ارب روپے کما لیے


خاتون سپر ہیرو کی کہانی دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی، ’کیپٹن مارول‘ نے دو ہفتوں میں دنیا بھر سے 73 ارب روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کیپٹن مارول نے دوسرے ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر 9 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رقم کا بزنس کیا۔ یہ رقم باکس آفس پر بعد میں آنے والی نو فلموں کی مجموعی کمائی سے زیادہ ہے۔

کیپٹن مارول دنیا بھر سے مجموعی طور پر 73 ارب روپے سے زائد رقم کما چکی ہے اور فلم کا ایک کھرب روپے کا سنگ میل عبور کرنا یقینی ہوچکا ہے۔

باکس آفس پر نئی ریلیز کی گئی اینی میٹڈ فلم ونڈر پارک کا دوسرا نمبر رہا جس نے 2 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رقم کمائی۔

تیسرے نمبر پر بھی نئی ریلیز کی گئی فلم فائیو فیٹ اپارٹ رہی جس نے ایک ارب 83 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

تازہ ترین