• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کرائسٹ چرچ حملے میں جاں بحق افراد کی یاد میں تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ انہو ں نے لکھا کہ ’’ہم ایک ہیں۔ یہ ہمارا مشترکہ دکھ ہے‘‘۔

تعزیتی کتاب میں دستخط کے موقع پر گورنر جنرل بھی ان کے ہمراہ تھیں، انہوں نے اپنے اثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دل اور ہمارے احساسات کرائسٹ چرچ کے غمزدہ خاندانوں، تمہارے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب حملے کا نشانہ بننے والی مساجد کے قریب پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، پھول رکھنے والوں میں ہر مذہب اور قوم کے افراد شامل ہیں۔

ادھر یونانی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور برینٹن ٹیرینٹ مارچ 2016 ء میں یونان آیا اور یہاں کچھ روز قیام کیا تھا۔

آسٹریلوی پولیس نے نیو ساؤتھ ویلز میں 2 گھروں پر چھاپے مارے جن کا ماضی میں برینٹن ٹیرینٹ سے تعلق تھا۔

علاوہ ازیں نسلی و مذہبی تعصب اور اسلاموفوبیا کے خلاف لندن اور گلاسگو میں ریلیاں نکالی گئیں، ہزاروں افراد نے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار اور اسلامو فوبیا کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ 

تازہ ترین