• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کھانے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اداس ہو گئے۔

جب فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایوارڈز دئیے جا رہے تھے اس وقت غم سے نڈھال ڈیرن سیمی گراؤنڈ میں ہی بیٹھ گئے، جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز نے انہیں دلاسا دیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے فائنل ہارنے کے بعد اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اور گراؤنڈ کا چکر بھی لگایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مدمقابل پشاور زلمی کے 139 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 2وکٹ پر حاصل کر لیا، یوں سرفراز احمد الیون فائنل میں 8 وکٹ سے فاتح رہی۔


پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز احمد آج کی جیت کے حق دار تھے، سرفراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، سرفراز نے اچھی کپتانی کی۔

تازہ ترین