• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین واٹسن اور امام الحق میں گرما گرمی، کامران اور نواز کا ٹاکرا


پی ایس ایل کا ہائی وولٹیج فائنل کھلاڑیوں کی نوک جھونک اور گرما گرمی سے بھی بھرپور رہا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لو اسکورنگ فائنل میں وولٹیج ہائی رہا، شین واٹسن اور امام الحق کے درمیان گرما گرمی ہوئی جبکہ کامران اور نواز کا ٹاکرا ہوگیا۔

احمد شہزاد کے کرارے چوکوں نے حسن علی کا خون ایسا کھولایا کہ حسن نے بال احمد شہزاد کو دے ماری، پھر معذرت کی، احمد شہزاد نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، ایک اور چوکا بھی رسید کر دیا۔

کامران اکمل اور نواز کے درمیان بھی ٹاکرا ہوا، کامران نے چھکے سے ویلکم کیا، پھر چوکا پھر ایک اور چوکا لگایا، نواز نے آخری بال پر بولڈ کرکے حساب چکتا کر دیا۔

شین واٹسن اور امام الحق میں تو تو میں میں ہوئی، واٹسن رن آؤٹ ہوئے تو امام نے ان کا راستہ کاٹا اور پویلین کا راستہ دکھایا، واٹسن واپس جانے لگے تو پولارڈ نے معذرت کی۔

کوئٹہ کے فواد احمد کی ہمت اور جذبے نے سب کے دل جیت لیے،تین دن پہلے زلمی کے خلاف ہی زخمی ہوئے، تیز بال منہ پر لگی اور پھر انہیں سیدھا اسپتال جانا پڑا، آپریشن بھی ہوا، کل اپنی ٹیم کےلیے میچ کھیلا،چار اوورز میں صرف 22 رن دیے، ایک وکٹ بھی لی۔

عمر اکمل کیچ گراکر پھر سب کی نظروں میں آ گئے، سیمی کا آسان ترین کیچ چھوڑا، اس سے پہلے بھی دو بار مِس فیلڈنگ کی، سیلفی کنگ احمد شہزاد نے بھی ایک کیچ پکڑا لیکن ایک کیچ چھوڑا بھی۔

تازہ ترین