• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے، موزمبیق میں سمندری طوفان، ہلاکتیں 120 ہو گئیں


سمندری طوفان ایدائی سے زمبابوے اور موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد 120سے زیادہ ہوگئی اور اب بھی کئی افراد لاپتا ہیں۔

افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایدائی کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، طوفان اور سیلاب سے زمبابوے میں 65 اور موزمبیق میں 62 افراد ہلاک ہوئےجبکہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں سیلابی ریلوں سے کئی مکانات اور پل بہہ گئے۔

 سمندری طوفان ایدائی جمعے اور ہفتے کو زمبابوے اور موزمبیق سے ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین