• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پاک کالونی میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے شخص کی شناخت ہو گئی، پولیس کے مطابق مقتول حال ہی میں بحرین سے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاک کالونی پرانا گولیمار میں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت حفیظ بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول حفیظ بلوچ کو اغوا کے بعد قتل کر کے اس کی لاش لیاری ندی کے کنارے پھینکی گئی تھی، مقتول حال ہیں میں بحرین سے واپس آیا تھا۔

مقتول شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا، واقعے میں گینگ وار ملزمان جمیل چھانگا اور آغا زکری کے لڑکے ملوث ہیں، جبکہ جمیل چھانگا کا کمانڈر نادر ارباب چند دن قبل شاہراہ فیصل پولیس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے۔

تازہ ترین