• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ، بائیک رائیڈرز کا متاثرین سے یکجہتی کا منفرد انداز


سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین سےبائیک رائیڈرز نے منفرد انداز میں یکجہتی کااظہار کیا۔

کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں سے دنیا بھر سے نہ صرف مذمت کی جا رہی ہے بلکہ شہید ہونے والوں اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

15مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے ہولناک واقعے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی یاد اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بائیک رائیڈرز کے گروہ نے مٹاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے روایتی پرفارمنس دی ۔

واضح رہے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی کے اس واقعے میں 50مسلمان شہید اور 40سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالد انتہائی تشویشناک ہے جبکہ شہداء میں9 پاکستانی شہید اورحافظ آباد کے محمد امین زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین