وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اگلے پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ ان شاء اللہ مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کا پورا میلہ پاکستان میں سجائیں گے، ان شاء اللہ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، لیگ منتظمین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، فرنچائز انتظامیہ اور اپنے دوست ویورچرڈز کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔